Best prophet muhammad biography in urdu

  • Best prophet muhammad biography in urdu
  • Prophet muhammad biography for kids!

    حضورؐ

        "ننھے حضورؐ اور اُن کا بچپن"

    جب مکہ پر ابرہہ حبشی نے چڑھائ کی،تو اس وقت حضرت عبد المطلب کی عمر تقریباً ستر سال تھی اور انکے صاحبزادے حضرت عبد اللہ کی عمر چوبیس سال تھی۔آپ نے اُن کی شادی کا ارادہ کیا اور اس کے لیے سیدہ آمنہ بنتِ وہب کا انتخاب فرمایا۔سیدہ  آمنہ کا سلسلہ نسب بھی قبیلہ قریش سے ملتا ہے جو اس طرح ہے۔

    1)حضرت آمنہ بنتِ وھب بن زھرہ بن قصی بن کلاب

    2)حضرت عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب

    ایک مرتبہ حضرت عبد المطلب اپنے لختِ جگر حضرت عبد اللہ کو ساتھ لے کر  بنو زہرہ کے ہاں تشریف لے گےاور"وہب" سے انکی صاحبزادی حضرت آمنہ کا رشتہ  حضرت عبد اللہ کے لیے طلب فرمایا۔

    بعض مورخین کے نزدیک اس وقت "وھب"وفات پا چکے تھے اس لیے حضرت عبد المطلب  نے انکے بھای وہیب یعنی حضرت آمنہ کے چچا سے درخواست کی جو حضرت آمنہ کے سر پرست تھے۔نکاح کے بعد حضرت عبد اللہ 3 دن بی بی آمنہ کے گھر رہے۔دراصل عرب میں ایک رسم یہ تھی کہ دولہا شادی کے بعد تین دن سسرال میں  گزارتا تھا۔ چھوتھے دن حضرت عبد اللہ اور بی بی آمنہ حضرت عبد المطلب کے گھر